حکومت وزیراعظم کی قیادت میں وطن عزیز کو تعمیر وترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے،چاند بی بی

بدھ 29 مارچ 2017 14:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنماء، چیئرپرسن یوسی35 اور اسلام آ باد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ممبر چاند بی بی نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں وطن عزیز کو تعمیر وترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ایک محب وطن قومی رہنما ہیں اور کوئی شخص ان پر انگلی نہیں اٹھاسکتا ہے ۔

بدھ کو اپنے بیان میںچاند بی بی نے مزید کہاکہ وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان محب وطن قومی رہنما ہیں ان کی ملک وقوم کیلئے بے مثال خدمات ہیں،اپوزیشن فوجی عدالتوں کے معاملے پر سیاست چمکانے کی بجائے قومی مفادات کو مدنظر رکھے ،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان سیکورٹی فورسز ،پولیس اور دیگر ادارے ایک پیج پر ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے جس کے قلع قمع انتہائی ضروری ہے،سی پیک جیسے انقلابی منصوبے سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا،دفاعی طورپر ملک مستحکم ہو گا اور قوم خوشحال ہوگی۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ بعض نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسرپیکار ہیں ،پاکستان اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چلتے رہیں گے، قوم اور ملک کی خوشحالی کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کا ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :