سپاٹ فکسنگ سکینڈل ، محمد عرفان ایک سال کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل ، 10لاکھ روپے جرمانہ
فاسٹ بائولر کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی 6ماہ کیلئے منسوخ ، فاسٹ بائولر 6 ماہ کیلئے تمام قسم کی کرکٹ سے معطل رہیں گے اگر اس دوران محمد عرفان ضابطہ اخلاق کی پابندی اورپی سی بی کے اینٹی کرپشن لیکچر کا حصہ بنیں گے تو ان کی بقیہ 6 ماہ کی پابندی ختم کردی جائیگی ، محمد عرفان کی سزا 14مارچ سے نافذ العمل ہوگی فکسرز نے مجھ سے رابطہ کیا تھا مگرمیں نے پی سی بی کا آگاہ نہ کیا جو میری غلطی تھی،میں اپنی غلطی کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں ، پوری قوم اور کرکٹ بورڈ سے معافی مانگتا ہوں اگر میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معافی چاہتا ہوں ،محمد عرفان
بدھ 29 مارچ 2017 17:57
(جاری ہے)
محمد عرفان 6ماہ تک مکمل طور پر کرکٹ سے دور رہیں گے تاہم 6ماہ کے بعد پی سی بی کی شرائط پوری کرنے پر وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ محمد عرفان کو 10لاکھ روپے جرمانہ اور6ماہ کیلئے ان کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی منسوخ کیا گیا ہے ۔ محمد عرفان کے خلاف اگر پی ایس ایل کرپشن کیس میں مزید کچھ شواہد سامنے نہ آئے اور محمد عرفان نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی دیگر شرائط کو پورا کیا تو وہ 6ماہ بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد عرفان کو 14مارچ کو معطل کیا گیا تھا اس لئے ان کی سزا بھی اسی دن سے شروع ہوگی ۔ اس موقع پر فاسٹ بائولر محمد عرفان نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے مجھ پر دو الزامات لگائے گئے۔مجھ سے پی ایس ایل کے دوران فکسرز کی جانب سے دودفعہ رابطہ کیا گیا مگر میں نے پی سی بی یا اینٹی کرپشن یونٹ کو اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا جو میری غلطی تھی اور میں اس غلطی کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں ۔ فکسرز کو نہ صرف میں نے آئندہ فون نہ کرنے کا کہا بلکہ ان کو سخت الفاظ میں تنبیہ بھی کی کہ آئندہ مجھ سے رابطہ نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم اور کرکٹ بورڈ سے معافی مانگتا ہوں اگر میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معافی چاہتا ہوں ۔ واضح رہے کہ محمد عرفان پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کی مد میں ہر ماہ 5لاکھ روپے وصول کرتے تھے ۔ پابندی کی وجہ سے ان کو مجموعی طور پر 30لاکھ روپے نقصان ہوگا جبکہ محمد عرفان پابندی کی وجہ سے رواں سال انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے ۔ (رڈ)متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.