پاکپتن، قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید، دو لاکھ جرمانے کی سزا

سنٹرل جیل ساہیوال میںقیدی دم توڑ گیا

جمعرات 30 مارچ 2017 17:55

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ اسناتے ہوئے ملزم عابد کو سزائے عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزم عابد نے پاکپتن کے علاقہ کے غلام رسول کی بیٹی کو اغوا کرکے ضلع خانیوال کے چک6/9-R میں لے جا کے اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔عدالت نے عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم عابد کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گئی۔دریں اثناء عارفوالا کے چک155-EBتھانہ صدر کا رہائشی نوجوان رانا فیصل علی قتل کے مقدمہ میں ملوث ہونے پر سنٹرل جیل ساہیوال میں بند تھا دم توڑ گیا لواحقین نے نعش حاصل کرنے کے لئے تحریرٰ درخواست دے دی۔

متعلقہ عنوان :