وزیراعلیٰ پنجاب سے چائنہ ہیوانگ گروپ کے نائب صدر کی قیادت میں وفدکی ملاقات،ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پرکام کی رفتار پر اظہار اطمینان
کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق،چینی وفد کی ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کی یقین دہانی 1320 میگاواٹ کا منصوبہ انتھک محنت ،رفتار اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ،تکمیل کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا:شہبازشریف پاک چین دوستی اور معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں زبردست کام ہو رہا ہی: فین زینزیا
جمعرات 30 مارچ 2017 21:46
(جاری ہے)
منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کے لیے چین کی کمپنی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اورمیں منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر آپ کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے۔دونوں ممالک میں معاشی تعاون اور دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے ۔
چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت چین نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔سی پیک کے تحت پاکستان میںسرمایہ کاری چین کی سچی اورمخلص دوستی کا ثبوت ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان بھر میں سی پیک کے تحت منصوبو ں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔سی پیک پر ہونے والے کام کی رفتار سے ہمارے مخالفین پریشان ہیں۔سی پیک سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کو معاشی ثمرات ملیں گے۔انہوںنے کہا کہ چین کے صدر کا ون بیلٹ ون روڈ کا ترقیاتی ویژن شاندار ہے۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ تیز رفتاری سے تکمیل اور اعلیٰ معیار کا شاہکار بنے گا۔یہ منصوبہ دنیا بھر میں تیز رفتاری سے مکمل ہونے والے منصوبو ں کا بھی ریکارڈ توڑے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مخلص دوست چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چین نے پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے اس کا ہاتھ تھاما ہے۔چائنہ ہیوانگ گروپ کے نائب صدرفین زیزیا(Mr.Fan Xiaxia)نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میںپنجاب میں سی پیک کے منصوبوں پر زبردست انداز میں کام ہو رہا ہے۔شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ سی پیک سے پاک چین دوستی اور معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔اپنے دوست ملک پاکستان کے عوام کی سماجی و معاشی حالت کی بہتری میں تعاون ہماری ذمہ داری ہے۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سی پیک کا اہم منصوبہ ہے۔صوبائی وزیر چوہدری شیر علی ،چیئرمین قائداعظم سولر پاور کمپنی چوہدری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری توانائی،جی ایم این ٹی ڈی سی اور ریلوے کے حکام کے علاوہ چائنہ ہیوانگ گروپ کے اعلی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.