قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹینے ایم اے کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 5 اپریل 2017 23:06

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2017ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے ایم اے پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق ایم اے پرائیویٹ اکنامکس پارٹ ٹو کے امتحانات کا مجموعی نتیجہ 10.64فیصد، پارٹ ون کا 9.52فیصد اور ایم اے پرائیویٹ پولیٹیکل سائنس پارٹ ٹو کا مجموعی نتیجہ36.71فیصداور پارٹ ون کا مجموعی نتیجہ 28.93فیصد رہا۔

ان امتحانات میں کل 931امیدوار شریک ہوئے۔ جن میں سے 305امیدوار کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

ایم اے پولٹیکل سائنس پارٹ ٹو میں نثار عالم رول نمبر 146448نے 716نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ نثار عالم KIUمیں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ پرائیویٹ امیدوار شاہ زمان رول نمبر 146565نے 706نمبر حاصل کرکے دوسری اور سکردو کے پرائیویٹ امیدوار راشد علی ندیم رولنمبر 146485نی666نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ایم اے پارٹ ون میں مصباح ایوب گلگت، طفیل محمد علی گلگت اور سمینہ بتول سکردو نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ایم اے اکنامکس ون میں گلگت کی ارم اقبال اورماہ جبیںنے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ایم اے پارٹ ٹو میں سکردو کے محمد عارف نے پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا۔