قراقرم یونیورسٹی میں ہفتہ کھیلمیں والی بال مقابلوں میں فوڈز سائنسزکی فتح

کرکٹ مقابلوں میں شعبہ میتھ اور ماڈرن لنگویجز کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لیئے

بدھ 5 اپریل 2017 23:06

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2017ء) قراقرم یونیورسٹی میں ہفتہ کھیل کے دوران میل مقابلوں کے علاوہ فیمل ٹیموں کے مابین ہاسٹل ایریا میں کانٹادار مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

والی بال کے کوارٹرفائنل میں ہونے والے مقابلوں میںبہیویئرل سائنسز کی ٹیم نے کمپیوٹر سائنسز کو شکست سے دو چار کردی جبکہ فوڈز سائنسز نیبیہورئیل سائنسز کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔

کرکٹ مقابلے میں شعبہ میتھ نے انوائرمینٹل سائنسزکو 20رنز سے شکست سے دوچار کردی۔ کرکٹ کادوسرا مقابلہ شعبہ ا یجوکیشن اورماڈرن لنگویجز کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں ایجوکیشن کے ہاتھوں ماڈرن لنگویجزکو شکست اٹھانی پڑی۔ٹیبل ٹینس میں شعبہ ایجوکیشن اوربیالوجی کا ٹکرائو ہوا ۔بیالوجی نے ایجوکیشن کوشکست دی۔ فیمل ٹیموں کے مابین مقابلے کل بھی جاری رہیں گے۔