ْمردم شماری،پاک فوج کی نگرانی میں ہنگو سٹی بلاکس نمبر 6میں مزید 200سے زائدگھرانوں کا اندراج

جمعرات 6 اپریل 2017 21:39

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2017ء) ہنگو میں 15مارچ 2017سے جاری خانہ و مردم شماری مرتب شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔جمعرات کے روز مردم شماری ٹیم نے ہنگو سٹی بلاک نمبر6کے علاقہ مسلم آباد میں گھر گھر کی دہلیز پر جا کر فرنٹئیر کور کے جوانوں اور پولیس کے ہمراہ گھرانوں کے اندراج کے عمل کوپر امن و شفاف ماحول میں جاری رکھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مردم شماری ٹیم نے بتایا کہ خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں ہنگو سٹی بلاک 6میں 200سے زیادہ گھرانوں کے اندراج کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے اور بلاک نمبر 6میں گھرانوں کی اندراج کی مردم شماری تین دن کے اندر مکمل کر لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خانہ ومردم شماری کو احسن انداز میں پایا تکمیل تک پہنچاناسب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی معلومات پر مرتب شدہ مردم شماری وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔اور سیکورٹی فورسز کی بھر پور سرپرستی اور پولیس کی تعاون سے خانہ شماری ،مردم شماری کے جاری مراحل کو مقررہ شیڈول کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :