یونیورسٹی آف سرگودھا کے سب کیمپسز میں کمپری ہینسو ٹیسٹ کے معاملہ پر حکم امتناعی میں توسیع

جمعرات 6 اپریل 2017 22:34

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2017ء)لاہور ہائیکورٹ نے یو نیو رسٹی آف سرگودھا کے سب کیمپسز میں کمپری ہینسو ٹیسٹ کے معاملہ پر حکم امتناعی میں 24 اپریل تک توسیع کرتے ہو ئے درخواست گزاروں کے وکیل سے مزید دلائل طلب کر لئے۔

(جاری ہے)

جسٹس عاطر محمود نے شاہد بشیر اور دیگر کی درخواست پر کیس کی سماعت کی، دوران سماعت درخواستگزار وںکے وکیل جاوید بشیر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پراسپیکٹس میں کمپری ہینسو ٹیسٹ کا ذکر نہیں کیا گیا جبکہ یونیورسٹی بار بار کمپری ہینسو ٹیسٹ کا انعقاد کرا کے فیس بٹور رہی ہے، جس پرعدالت نے حکم امتناعی میں 24 اپریل تک توسیع کرتے ہو ئے سما عت ملتو ی کر دی۔