تعلیمی بورڈ سکھر کی ٹیموں نے سالانا امتحانات میںنقل کیس میں60 طالبعلموںکو پکڑ لیا

جمعرات 6 اپریل 2017 23:40

سکھر۔ 6اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2017ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں دسویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات 2017 جاری ہیں، جمعرات کے روز تعلیمی بورڈ کی ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور نقل کیس میں 60 طالبعلموںکا پکڑا ، انکے خلاف متعلقہ قواعد کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔