اسلام آباد: ایک ہی روز میں چار لوگ اغواء

دو بچے ،جواں سالہ لڑکی اور ایک شادی شدہ خاتون شامل،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 13 اپریل 2017 23:29

اسلام آباد: ایک ہی روز میں چار لوگ اغواء
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء) وفاقی دارالحکومت میں ایک ہی روز میں چار لوگ اغواء،دو بچے ،جواں سالہ لڑکی اور ایک شادی شدہ خاتون شامل ہیں،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ شہزاد ٹائون کو چٹھہ بختاور کی رہائشی خاتون نازیہ بی بی نے بتایا کہ ملزم سلیم نے اس کے ڈیڑھ سالہ بیٹے سبحان اور چار سالہ بیٹی ارم کو اغوا کرلیا ہے،ڈھوک پراچہ کے رہائشی منصب علی نے پولیس تھانہ ترنول کو بتایا کہ عتیق نامی شخص نے اس کی بیوی اور جواں سالہ بیٹی کو اغواء کرلیا ہے جس کا مقصد ان کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانا ہے، پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :