وزیر اعظم کے جلسے کے دوران شدید گرمی کے باعث متعدد شہری بیہوش ہوگئے

جمعہ 14 اپریل 2017 23:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) وزیر اعظم کے جلسے کے دوران شدید گرمی کے باعث متعدد شہری بیہوش ہوگئے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں وزیر اعظم کے جلسے کے دوران جلسہ گاہ میں پنکھوں کی سہولت نہ ہونے اور قیامت خیز گرمی ہونے کے باعث جلسے میں موجود مرد وخواتین بیہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے لے جایاگیا جبکہ جلسہ گاہ میں پینے کے پانی کابھی کوئی بہتر انتظام نہیں کیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :