راحیل شریف کو سعودی اتحاد کا سربراہ بنانا خوش آئند ہے۔ مولانا فضل الرحمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اپریل 2017 17:20

راحیل شریف کو سعودی اتحاد کا سربراہ بنانا خوش آئند ہے۔ مولانا فضل الرحمان
تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2017ء) : جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کا سربراہ بنانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن اور شام میں تنازعات ختم کرنے میں یہ اتحاد خوش آئند ہے۔ ہمیں اسلامی اتحاد سے بہتری کی توقعات رکھنی چاہئیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کی ناراض پر اظہار رائے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کی ناراضی جائز ہے۔

(جاری ہے)

وزرا کی ایوان میں عدم دلچسپی پر رضا ربانی کو یہ اقدام کرنا پڑا۔ انہوں نے بطور چئیرمین سینیٹ کام بند کر کے ایک جرأت مندانہ اقدام کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کو پھانسی کی سزا قانون کے عین مطابق ہوئی ہے۔ افغانستان میں امریکی بم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کوچاہئیے کہ وہ افغانستان میں امریکی دھماکوں کا نوٹس لے۔ امریکہ ایسا کر کے خود دہشتگردی کے اسباب پیدا کر رہا ہے۔ پی پی 23 انتخابات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہم پی پی 23 میں ن لیگ کے اُمیدوار کی حمایت کریں گے۔ البتہ جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کر کے بہت بڑا جُرم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :