کراچی، ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق دائر تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم، سماعت 25 اپریل تک ملتوی

پیر 17 اپریل 2017 23:01

کراچی، ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق دائر تمام درخواستوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق دائر تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔پیر کوسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس جنید غفار پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکلا کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی کاپی نیب اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو فراہم کردی گئیں ۔دوسری جانب عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کیا جائے بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔ واضح رہے گزشتہ سماعت میں انسدادہشتگردی کی عدالت نے گزشتہ سماعت میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے حکم دیا تھا جبکہ پاسپورٹ کی حوالگی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔#