ولی خان یونیورسٹی واقعہ کی آڑ میں ہم کسی کو 295cکے خلاف سازش نہیں کرنے دیں گے ، اشرف آصف جلالی

بدھ 19 اپریل 2017 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکے سربراہ اور تحریک صراطِ مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے ولی خان یونیورسٹی واقعہ کی آڑ میں ہم کسی کو 295cکے خلاف سازش نہیں کرنے دیں گے ۔مشال خان قتل کیس کو بنیاد بنا کر مذہبِ اسلام اور ناموسِ مصطفیٰ ﷺ کے خلاف بولنے والوں کو حکومت فورا لگام دے۔

ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ۔اگر 295cپر عمل درامد کیا جائے تو امن و آشنی کی فضا پیدا ہو۔

(جاری ہے)

شاتمانِ رسول ﷺ کے بارے میں حکومت کا غیر ملکی دباو قبول کرنا پاکستان کی خودمختاری کے ساتھ مزاق ہے اس قوم کا بچہ بچہ ذات رسولﷺ کو اپنی جان سے زیادہ عزیز سمجھتا ہے۔ اسمبلیوں میں بیٹھے ارکان یہ سمجھ لیں کی ساری عزتیں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ وفاداری کے ساتھ وابستہ ہیں۔ اگر حکمرانوں نے 295c کو بدلنے کا ارادہ کیا تو انہیں بدل دیاجائے گا۔اگر قومی اسمبلی نے 295c میں کوئی ترمیم کرنے کی کوشش کی تو ہم اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔ اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگی