عدلیہ نے وزیراعظم محمد نوازشریف پر کیخلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے ، آصف علی زرداری نے فیصلہ نہ مان کر کھلم کھلا عدالت کے فیصلے کی توہین کی ہے،عمران خان اداروں اور قانون کا احترام کرنا سیکھیں ،سچ بولنے اور اسے برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کریں
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا آبپارہ چوک میں مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب
جمعرات 20 اپریل 2017 21:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکنوں اور تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ملک کی معزز عدلیہ نے وزیراعظم محمد نوازشریف کیخلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور وزیراعظم کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہوئے ہیں اور ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ نوازشریف صادق اور امین ہیں۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان نے جب پانامہ کا ہنگامہ شروع کیا تو وزیراعظم نوازشریف نے ازخود سپریم کورٹ کو خط لکھا اور کہا کہ وہ تحقیقات کرے لیکن عمران خان جو پہلے خود کمیشن کا مطالبہ کر رہے تھے۔ وزیراعظم کے خط کے بعد یو ٹرن لے گئے اور کہنے لگے کہ سپریم کورٹ اس کا فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے خود کو اپنے خاندان سمیت سپریم کورٹ کے آگے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا تین نسلوں کا احتساب ہوا اور 80 سال کا حساب دیا اور آج پاکستان کا قائد سپریم کورٹ، عوام کی عدالت اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی عدالت میں سرخرو ہوا ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ ہم نے پہلے دن کہا تھا کہ عدالت عظمیٰ کا جو بھی فیصلہ آیا اس کا احترام کریں گے لیکن آصف علی زرداری جو عدالتوں کے احترام کا دعویٰ کرتے تھے، نے فیصلہ نہ مان کر عدالتی فیصلے کی توہین کی ہے اور عمران خان پھر استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کہتا ہوں کہ نوازشریف استعفیٰ نہیں دینگے بلکہ آپ کو پاکستانی سیاست سے مستعفی ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب، نوازشریف نے آپ کو سیاسی میدان میں بار بار شکست دی اور اب قانونی جنگ میں بھی شکست سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی اور گوادر سے خنجراب تک پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہر ضلع اور ہر شہر میں مسلم لیگی کارکن اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں اور جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ذہنی بیماری ناقابل علاج ہے، نوازشریف کا اپنے کارکنوں کو پیغام ہے کہ میں اپنا ہر وعدہ پورا کروں گا، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا جنہوں نے لوڈ شیڈنگ کی سازش کی وہ بھی کیفر کردار تک پہنچیں گے، دہشت گردی کا بھی خاتمہ ہو گا۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پاکستان، قوم اور عدالتوں کا وقت ضائع کیا گیا، عمران خان اداروں اور قانون کا احترام کرنا سیکھیں اور سچ بولنے اور اسے برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کریں، وزیراعظم بننے کیلئے نوازشریف بننا پڑتا ہے اورقوم کی خدمت کرنا پڑتی ہے، عمران خان آج آپ کی سیاست کا بوریا بستر گول ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لیڈر پاکستان کا ہمدرد، دیانتدار، بہادر اور بصیرت کا حامل قائد ہے، نوازشریف کے پاس آئندہ آنے والی نسلوں کی ترقی کے روشن مستقبل کا وژن ہے۔ کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ خوشیاں منائیں لیکن اللہ تعالیٰ کے آگے سربسجود ہوں۔ پرامن رہیں کیونکہ آپ انسانیت کا احترام کرنے والے کارکن ہیں۔ اس موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد کے باسیوں کی طرف سے مسلم لیگی کارکنوں کو حق اور سچ کی فتح پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہر دل عزیز قائد سرخرو ہوئے ہیں، (آج) جمعہ کی نماز کے بعد فیصل مسجد میں شکرانے کے نوافل ادا کئے جائینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.