انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورمیں 2روزہ آرٹ نمائش اختتام پذیر

جمعہ 21 اپریل 2017 12:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورمیں 2روزہ آرٹ نمائش اختتام پذیرہوگئی ،نمائش میں صوبہ بھرکی 30سے زائدجامعات،کالجزاورسکولز کے طلباء شریک ہوئے اورانہوںنے سکیچنگ،پینٹنگ ،میوزک،ماڈل میکنگ ،مکس میڈیا،فوٹوگرافی ،فیس پینٹنگ ،ای گیمنگ اورخوشخطی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسرڈاکٹرنعیم خٹک تھے ۔بعدازاں انہوںنے جیتنے والی ٹیموں میںانعامات اورشرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔