پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی،اشتہاریوں سمیت 28ملزمان گرفتار

جمعہ 21 اپریل 2017 16:32

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ عطاء شہید پولیس نے مجید علی ،,تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ریاض سکنہ شیخوپورہ، تھانہ سٹی پولیس نے سکندر حیات سکنہ جوہر آباد، تھانہ صدر بھلوال پولیس نے امتیاز شاہ سکنہ اجنالہ، ظفر اقبال سکنہ کوٹ کمبوہ، تھانہ پھلروان پولیس نے نواز سکنہ ولسن پور ، اعجاز اور عثمان سکنائے رتوکالا، نصیر احمد سکنہ چبہ پرانا ، تھانہ کینٹ پولیس نے خورشید سکنہ فاضل ٹاؤن، عمرا ن سکنہ رحمان کالونی ، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ذیشان سکنہ ہجن، ثمر عباس سکنہ للیانی ، تھانہ بھیرہ پولیس نے حسن شریف سکنہ علی پور سیداں کو گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے یوسف سکنہ بھیرہ سے شراب570بوتل، تھانہ کینٹ پولیس نے ذیشان سکنہ چک47شمالی سے شراب20بوتل، تھانہ صدر پولیس نے سہیل سکنہ طارق آباد سے شراب18بوتل، ندیم شہزاد سکنہ چک47شمالی سے شراب15بوتل،تھانہ کڑانہ پولیس نے گلزار سکنہ چک130جنوبی سے شراب15بوتل، احسان اللہ سکنہ چک102جنوبی سے شراب16بوتل،عمر حیات سکنہ چک130جنوبی سے پسٹل30بور معہ2گولیاں، کاشف سکنہ چک34جنوبی سے پسٹل30بورمعہ2گولیاں، تھانہ لکسیاں پولیس نے آصف سکنہ لاہور سے شراب50بوتل، تھانہ ساہیوال پولیس نے مہمند سکنہ ساہیوال سے شراب8بوتل، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے خورشید سکنہ فیکٹری ایریا سے شراب5بوتل،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ثمر عباس سکنہ للیانی سے پسٹل30بور معہ3گولیاں، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے عارف سکنہ ماڑ ی سے پسٹل30 بور معہ5گولیاں، تھانہ سٹی پولیس نے حسن علی سکنہ استقلال آباد سے پسٹل30بورمعہ4گولیاںبرآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :