سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرکیس ،ْملزمان جوڈیشل ریمانڈپر جیل منتقل

جمعہ 21 اپریل 2017 17:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے شوسل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرکیس میں ملزمان کو4مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انسدادہشت گردی عدالت اسلام آبادکے جج کوثر عباس زیدی نے شوسل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیرسے متعلق کیس کی سماعت کی ،ْ7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد4 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔

ملزمان کی جانب سے کہا گیا کہ ہم پر کون کون سی دفعات لگائی گئی ہیں بتایا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ جو دفعات ملزمان پر لگائی گئی ہیں ملزمان کو آگاہ کیا جائے ان کا قانونی حق ہے ۔ایف آئی اے نے بتایا کہ تمام ملزمان پر یکساں دفعات عائد کی گئی ہیں ،ْتفتیش مکمل ہو چکی ہے ملزمان کے مذید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ۔عدالت نے 4 مئی تک ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

متعلقہ عنوان :