پنڈی گھیپ: شہباز پور ڈیم میں دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق

بیٹوں کو بچانے کیلئے ماں بھی ڈیم میں کود گئی، مقامی افراد نے ماں کو بچا لیا

جمعہ 21 اپریل 2017 19:41

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) شہباز پور ڈیم میں دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ۔ بیٹوں کو بچانے کیلئے ماں بھی ڈیم میں کود گئی۔ مقامی افراد نے ماں کو بچا لیا۔ تفیصلات کے مطابق 28سالہ محمد عمر اور 17سالہ محمد عزیر فیملی کے ہمراہ سیر کی غرض سے شہباز پور ڈیم گئے ۔جہاں محمد عزیر کا پائوں پھسلااور وہ ڈیم میں گر گیا۔

(جاری ہے)

محمد عمر نے اپنے بھائی کو بچانے کیلئے ڈیم میں جھلانگ لگا دی۔دونوں نوجوان بھائی ڈیم میں ڈوپ کر جاں بحق ہو گئے۔ بیٹوں کو بچانے کیلئے ماںنے بھی ڈیم میں جھلانگ لگا دی۔ مقامی افراد نے مدد کرتے ہوئے ماں کو تو بچا لیا مگر دونوں نوجوانوں کو ڈوبنے سے نہ بچا سکے۔دونوں نوجوانوں کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں منتقل کر دیں گئیں۔

متعلقہ عنوان :