پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں،ایازصادق
دونوں ممالک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف اتحاد اور ایک جہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے،جو لوگ اسلام کو دہشتگردی کیلئے استعمال کر رہے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی تعلقات تسلی بخش نہیں ،دونوں ممالک کو معاشی تعلقات میں توسیع دینی چاہیے،پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چیئرمین سے ملاقات میں گفتگو
ہفتہ 22 اپریل 2017 16:58
(جاری ہے)
انہوں نے ملاقات میں حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام نیک خواہشات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کو اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے جو لوگ اسلام کو دہشتگردی کیلئے استعمال کر رہے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے درمیان سائنسی تعلقات کو فروغ دینا تکفیری نظریات کو فروغ دینے والوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک اچھا قدم ہوگا۔سردار ایاز صادق نے پاکستان کے طالبعلموں اور زائرین کی میزبانی کرنے پر ایران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کئی مشترکات ہونے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات تسلی بخش نہیں ہیں دونوں ممالک کو معاشی تعلقات توسیع دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا وہ ایران کی ملٹری کی پاکستان کی ملٹری اکیڈمی میں تربیت کیلئے موجودگی کو خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل کا خواہاں ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم فوری بند کرے۔مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.