کتاب ہی انتہاپسندی اوردہشتگردی کے خلاف ہمارا قومی بیانیہ ہے، کتاب وادب کا فروغ اور ادبی سرگرمیوں کی سرپرستی ریاست کی ذمہ داری ہے ،صوبائی دارالحکومتوں میں بھی کتاب میلے منعقد ہونے چاہئیں،صوبائی حکومتیں اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں
گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کتاب میلے کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 22 اپریل 2017 19:38
(جاری ہے)
گورنر پنجاب کتاب میلہ میں لوگوں سے گھل مل گئے،اسٹالز کے دورے کیے بعض شہریوں نے کتابوں پر گورنر پنجاب سے پیغامات بھی لکھوائے،گورنر پنجاب کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا،خواتین،بچوں،نوجوانوں،طلبہ ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شریک افراد نے گورنر کے ساتھ کتاب میلہ میں تصاویر بنوائیں۔
بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم شدت پسندی اور انتہا پسندی کو معاشرہ سے ختم کرنا چاہتے ہیں تو اسکیلئے ہمیں ادب،فنون لطفیہ اور شاعری کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہی وہ شعبے جو پرامن معاشرے کی تکمیل کا پیشہ خیمہ بن سکتے ہیں،حکومت کی طرف سے کتاب میلوں کی سرپرستی انتہائی خوش آئند ہے،اس کام کو آگے بڑھنا چاہیے،ہمارے معاشرے میں کتاب اور ثقافت سے بہت محبت پائی جاتی ہے،۔انہوںنے کہا کہ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی کتاب میلے ہونے چاہئیں اور صوبے اس حوالے سے پیشرفت کریں،مرکز میں موجود کتاب شائع کرنیوالے اداروں کو اس حوالے سے صوبوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاشرے کی پہچان اگر میلے ٹھیلے بن جائیں تو ایسے معاشروں میں اعتدال پسندی کو فروغ ملتا ہے،ہمیں یہی طور طریقے اختیار کرنے چاہئیں تاکہ ہم آنے والی نسل کو محفوظ اور پڑھا لکھا پاکستان دے سکیں۔…(خ م+اع)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.