ہم کھوکھلے نعروں کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، وزیراعلی محمد شہباز شریف نے صوبے کے باصلاحیت اور ہونہار نوجوانوں کے لئے ترقی کے در کھول دیئے ہیں، چیئر مین میٹرو بس محمد حنیف عباسی مقابلہ مصوری کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب
پیر 24 اپریل 2017 22:55
(جاری ہے)
تقریب میں آفتاب احمد ، سید نجم الحسن کاظمی اور پروفیسر تسنیم عباس نے منصفین کے فرائض سر انجام دیئے جس کے متفقہ فیصلے کے مطابق عاصمہ بی بی نے ڈویژنل سطح پر مقابلہ مصوری جیت کر ڈیڑھ لاکھ روپے کا پہلا انعام حاصل کیا ۔
سونم نواز نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے ایک لاکھ روپے اور شمائلہ نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے 75 ہزار روپے کا نقد انعام حاصل کیا ۔ اس کے علاوہ چوتھے اور دسویں نمبر تک آنے والے مقابلے کے شرکاء کو دس ، دس ہزار روپے کے حوصلہ افزائی کے انعامات دیئے گئے ۔ معروف سنگر مبشرہ حفیظ نے مختلف زبانوں میں خوبصورت گیت پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لئے ۔ معروف آرٹسٹ مسعود خواجہ نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے محفل کی رونق دوبالا کی ۔ چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ موسیقی کی کامیاب نابینا سنگر نے بھی خوبصورت نغمے پیش کئے ۔ حنیف عباسی نے اپنے خطاب میں آرٹس کونسل کے بہترین انتظام اورخدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کاموںمیں پشاور ، کوئٹہ اور کراچی کوئی بھی شہر راولپنڈی کا ہم پلہ نہیں اور ہم نے تعلیم ، صحت ، سپورٹس اور دیگر شعبوں میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کر کے ایک مثال قائم کی ہے اور جن کی بدولت راولپنڈی کے شہری مستفید ہو رہے ہیں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی طارق محمود طارق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بہترین کارکردگی سامنے آئی ہے اور مقابلے کے کامیاب شرکاء اپنے شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کریںگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.