لاہور، چو ر گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزمان گرفتار

نشاندہی پر 17عدد گاڑیاں برآمد

منگل 25 اپریل 2017 22:16

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹائون نے کارچوری کی وارداتوں میں ملوث بشیر احمد عرف بشیراکار چو ر گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزموں کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر 17عدد گاڑیاں برآمد کر لی ہیں جن کی کل مالیت ایک کروڑ 12لاکھ روپے ہے ۔تفصیلات کے مطابق کار چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور ان میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایات پر پولیس کی سپیشل ٹیمیں ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔

ایس پیCRO عمران یعقوب نے ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹائون سلیم مختار بٹ کی سربراہی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹائون کے سب انسپکٹر محمد عباس اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جوپولیس ٹیم تشکیل دی اس نے کارچوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث بشیر احمد عرف بشیرا اوراس کے دو ساتھی عبدالباسط اور فیصل محمودکوگرفتار کر کے ان سے کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ17عدد کاریںبرآمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم اپنے طریقہ واردات میں تجارتی مراکز پلازوں، گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی کاروں کو ماسٹر کیز کے ذریعے کھول کرفرار ہو جاتا تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی کار چوری کے مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔ دوران تفتیش ملزموں نے تھانہ غالب مارکیٹ،لٹن روڈ،گلبرگ،ریس کورس،فیصل ٹائون،گرین ٹائون،گلشن اقبال،نواب ٹائون، شاد باغ،لوہاری گیٹ،مغل پورہ،جوہر ٹائون اور سمن آبادکے تھانوں کی حدود سے موٹر سائیکل چوری کی درجنوں مزیدوارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے کارچوری کی وارداتوں میں ملوث ملزموں کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلا ن کیا ہے ۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :