چمن:مزدوروں پرظلم وجبر کرکے انہیں خاموش نہیں کیاجاسکتا،تاجر و میڈیکل ایسوسی ایشن

پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے مطالبات کے حق میں لانگ مارچ حق پرمبنی ہے انسانیت کے خدمت کرنے والے مسیحا کو احتجاج اور لانگ مارچ پر مجبورکرنا سمجھ سے بالاترہے،انجمن تاجران و میڈیکل ایسوسی ایشن کا پیرا میڈکس سے اظہار یکجہتی

منگل 25 اپریل 2017 23:24

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) مرکزی انجمن تاجران ودکانداران کے ضلعی صدر حاجی جمال شاہ اچکزئی، ضلعی چیرمین حبیب اللہ اچکزئی، سینئرنائب صدر حاجی شکورنورزئی، جبارخان ،بہادرخان، میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرعبدالشکوراچکزئی، نورعلی اچکزئی، حاجی واحد، گلبدین خان نورزئی، حاجی اللہ نور ،سردارولی، سمیع اللہ، حبیب خان، نیک محمد، ٹیلرصدرحسن خان قصائی، صدر حاجی شمس اللہ، حاجی ثناء اللہ ،امان اللہ خان ودیگراراکین کابینہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے مطالبات کے حق میں لانگ مارچ حق پرمبنی ہے ان پرتشدد اور گرفتاری قابل مذمت ہے انسانیت کے خدمت کرنے والے مسیحا کو احتجاج اور لانگ مارچ پر مجبورکرنا سمجھ سے بالاترہے تاریخ گواہ ہے کہ مزدوروں پرظلم وجبر کرکے انہیں خاموش نہیں کیاجاسکتا پیرامیڈیکس کی احتجاج کی وجہ سے چمن شہرکے اسپتال میں مریض دربدر کی ٹھوکریں کارہی ہیں جوظلم کے زمرے میں آتاہے اورآخرمیں حکام بالاسے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے مطالبات فوری طورحل کیاجائے بصورت دیگر مرکزی انجمن تاجران ودکانداران چمن کے صدر محمدنبی خاکسار اور جنرل سیکرٹری رشیداحمد کے ساتھ مل کر کسی بھی قسم کے احتجاج سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :