سکی کناری ڈیم کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے تمام قواعد و ضوابط مکمل ، کسی کی حق تلفی نہیں ہو گی، ڈی سی مانسہرہ

جمعرات 27 اپریل 2017 11:37

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اقبال حسین نے کہا ہے کہ سکی کناری ڈیم کے متاثرین کو زمین اور مکانات کے معاوضوں کی ادائیگی کیلئے تمام قواعد و ضوابط مکمل کر دیئے گئے ہیں، کسی شخص کی بھی حق تلفی نہیں ہو گی، زرعی، زمین، مکان، بنجر، ڈھاکہ اور رکھ کے معاوضہ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران انہیں سکی کناری کے متاثرین کے تحفظات پر بریفنگ دے رہے تھے۔

ڈی سی اقبال حسین نے بتایا کہ تمام قواعد و ضوابط پورے کر کے متاثرین سکی کناری کو ادائیگی کی جائے گی تاہم وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون کے مطابق ہر حقدار کو حق مل رہا ہے تو پھر فوری طور پر سیکشن پانچ کا اطلاق کر کے ڈیم کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کے منصوبہ کی راہ میں حائل کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :