صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کاگندم خریداری مہم کے سلسلہ میں ملتان،خانیوال،ساہیوال اوراوکاڑہ کا دورہ
بارردانہ کے اجراء اور گندم خریداری میں 100فیصد شفافیت کو یقینی بنا یا جائیگا، کسی قسم کی شکایت ملی تو ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرینگے
جمعرات 27 اپریل 2017 22:33
(جاری ہے)
صوبائی وزیر خوراک نے موقع پر موجود کاشتکاروں اور ان کے نمائندگان سے مراکز خرید گندم پر فراہم کی جانیوالی سہولتوں اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور کاشتکاروں کی نشاندہی پر ان کے معمولی نوعیت کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دئیے کاشتکاروں نے مجموعی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔
صوبائی وزیر نے اس موقع پر سنٹر پر تعینات کوآرڈینٹرز اور دیگر عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اس بار گندم خریداری مہم کی سخت نگرانی کی جارہی ہے تمام خریداری مراکز پر ریونیو ریکارڈ کمپوٹرائزڈ ہونے سے بیوپاریوں اورکمیشن مافیا کا کردار ختم کردیا گیا ہے کسی کو کاشتکار کا استحصال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی ۔ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ضلع خانیوال میں گندم خریداری کا ہدف ایک لاکھ پچاسی ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے چودہ گندم خریداری مراکز پر حکومت پنجاب کی طرف سے دئیے گئے احکامات کے مطابق انتظامات کیے گئے ہیں کاشتکاروں کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ کرسیاں اور پینے کا ٹھنڈا پانی فراہم کیا گیا ہے ۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں سے گندم کے آخری دانے کی خرید تک مہم کو جاری رکھا جائے ۔ بعد ازاں وزیر خوراک نے ساہیوال اور اوکاڑہ میں گندم خریداری مراکز کا بھی دورہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.