بگ تھری سے پاکستان کو زیادہ نقصان ہوا ،خاتمہ خوش آئند ، آئی سی میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی اجارہ داری قائم تھی‘شہریار خان
آئی سی سی اجلاس میں مالی معاملات کے حوالے سے تبدیلیاں کی گئی ہیں ،منظوری جون میں ہونیوالے اجلاس میں دی جائیگی ،بھارت اور سری لنکا نے نئے قوانین کی مخالفت کی ،دیگر 8 ممالک نے نئے مالیاتی ماڈل کے حق میں ووٹ دیئے پاک بھارت سیریز پاکستان کیلئے بہت اہم ،قانونی چارہ جوئی کرینگے ،ستمبر میں ورلڈ الیون کے تمام میچز لاہور میں ہونگے‘ چیئرمین پی سی بی
جمعہ 28 اپریل 2017 16:11
(جاری ہے)
شہریار خان نے کہا کہ بگ تھری غیر جمہوری تھا اور پاکستان نے سب سے پہلے بگ تھری کی مخالفت کی تھی۔اس فارمولے سے آئی سی میں صرف تین ممالک بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی اجارہ داری قائم ہو گئی تھی، بگ تھری فارمولے سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہو رہا تھا۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ میں بھی بگ تھری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، پاکستان کی وجہ سے ہی بگ تھری ختم ہوا ۔انہوں نے کہا کہ جب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ششانک منوہر کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کے چیئرمین بنے تو انہوں نے بگ تھری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نظام غلط ہے اور ایسا نظام نہیں ہونا چاہیے ۔ششانک منوہر کے اس اقدام کی وجہ سے انہیں بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم بگ تھری کو ختم کرنے میں ششانک منوہر کا سب سے زیادہ کردار ہے۔شہریار خان نے ششانک منوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اصول پسند آدمی تھے لہٰذا میں بگ تھری کو ختم کرنے کے حق میں بولوں گا۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں ہونے والے اجلاس سے قبل بھارت نے دبے الفاظ میں خط کے ذریعے سب کو دھمکی دی کہ اگر بگ تھری کی مخالفت کی تو جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں مگر کوئی دھمکی میں نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ آئی سی سی اجلاس میں بھارت اور سری لنکا نے نئے قوانین کی مخالفت کی جبکہ دیگر 8 ممالک نے نئے مالیاتی ماڈل کے حق میں ووٹ دیئے، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے بھی بگ تھری کے خاتمے کے لئے پاکستان کے موقف کی تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ دنیا کا امیر ترین بورڈ ہے اور بھارت سے نہ کھیلنے پر ہمارا مالی نقصان ہوا، پاکستان نے 2014ء میں بگ تھری کے گورننس نظام کی اس شرط پر حمایت کی تھی کہ بھارت 2015ء سے 2023ء کے درمیان پاکستان کے ساتھ 6 دوطرفہ سیریز کھیلے گا اور اس نے اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے تھے۔لیکن بھارت کے انکار کی وجہ سے 3 سیریز کا وقت بھی گزر چکا ہے۔ بھارت کے ساتھ کھیلنا بھارت کے لئے اہم نہیں لیکن پاکستان کے لئے بہت اہم ہے، بگ تھری کے خاتمے کے بعد بی سی سی آئی کے ساتھ سیریز کے تمام معاہدے بھی ختم ہو گئے ہیں جبکہ بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ آئی سی سی میں اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔شہریار خان نے بتایا کہ اجلاس کے دوران ہم نے بھارت کو نئے ایم او یو سائن کرنے کی بات کی تو بھارت اس سے بھی پیچھے ہٹ گیا ۔شہریار خان نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے اجلاس میں مالی معاملات کے حوالے سے تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کی منظوری جون میں ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی اور اچھی خبر یہ ہے کہ اس وقت بھی ششانک منوہر ہی آئی سی سی کے سربراہ ہوں گے۔ ورلڈ الیون کے میچز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اپنی ٹاپ ٹیم پاکستان بھیجے گی اور ستمبر میں ورلڈ الیون کے تمام میچز لاہور میں ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.