مخالفین کوڈرہےکہ ہمارےکام سے2018ء میں وہ فارغ ہوجائیںگے،محمد نوازشریف
عوام مخالفین سےپوچھیں کہ آپ کوکبھی سڑکیں اوربجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنےکاخیال نہیں آیا،ایک دفعہ کادوست پھرزندگی بھرکادوست ہے،عاشق کرمانی کی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم، شیرگڑھ کے100گاؤں میں گیس کیلئے 50کروڑروپے دینے کاعلان کرتاہوں،وزیراعظم نوازشریف کاجلسہ سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 اپریل 2017 17:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لوکل باڈیزکے مسائل کیلئے 50کروڑروپے کااعلان کرتاہوں۔ریلوے اسٹیشن کیلئے سعدرفیق سے بات کروں گا۔
پاکستان کی ترقی بہت تیزی سے ہورہی ہے۔سڑکیں موٹروے بن رہی ہیں۔لاہورسے ملتان موٹروے بنناشروع ہوگئی ہے 6رویہ موٹروے ملتان تاسکھر پھر سکھرتاحیدرآبادجبکہ پھر کراچی تک موٹروے بن رہی ہے۔پہلی موٹروے بھی ہمارے دورمیں بنی یہ بھی ہمارے دورمیں بن رہی ہے۔انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ جولوگ درمیان میں آئے کبھی یاران سے پوچھوتوسہی کہ آپ کوکبھی سڑکیں بنانے کاخیال نہیں آیا۔لوڈشیڈنگ کاتحفہ عوام کووہ دے کرگئے ہیں۔ہم نے دوسال پہلے منصوبہ بندی کی اور سنگ بنیادرکھا۔اب منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔میں پچھلے دنوں بھکھی پاورپلانٹ ،اب ساہیوال کوئلے کاافتتاح ہوگا۔اسی طرح کوٹ قاسم ،ہیڈبلوکی ،تربیلافور،نیلم جہلم پاورپلانٹس ہیں ۔2018ء میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ بالکل ختم ہوجائیگی۔کسانوں کیلئے کھادکی قیمت مزیدکم کرینگے۔بجلی پیداہی نہیں کرینگے بلکہ بجلی سستی بھی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کومعلوم ہے کہ اگرہم کام کرتے رہے تووہ 2018ء میں الیکشن میں بھی فارغ ہوجائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے مخالف ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں۔یہ احتجاج کریں ہم خدمت کرتے رہیں گے۔مخالفین کی خدمت میں احتجاج جبکہ ہماری قسمت میں خدمت کرنالکھاہواہے۔ہم سڑکیں بنارہے ہیں یہ سڑکیں ماپتے جارہے ہیں۔سیدعاشق حسین کرمانی کی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ عاشق حیسن اپنے گھرواپس آئے ہیں ان کوخوش آمدیدکہتاہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.