جامعہ کراچی: عالمی صوفی کانفرنس 02 مئی کو منعقد ہوگی،کانفرنس میں 12 غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے

پیر 1 مئی 2017 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2017ء)جامعہ کراچی کے کلیہ سماجی علوم اور ادارہ سلوک الصوفیہ کے زیر اہتمام اور رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری کے زیر سرپرستی عالمی صوفی کانفرنس 02 مئی 2017 ء کو صبح 11:00 بجے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ دیگر مقررین میں حلب،شام سے ڈاکٹر محمود ناصر الحلوط،ترکی سے محمد کسکن،مراکش سے ڈاکٹر ادریس فاسی فہری،مصر سے مصطفی محمود زغلول القادری،عراق سے السید لطیف رئوف رضا،شام سے حمدی کنجو،لبنان سے اُسامہ عبدالرزاق الرفاعی،عراق سے ڈاکٹر محمد جرادالعیساوی،کینیا سے فیصل محمود احمد عامودی ،الجزائر سے احمد معزوز،تیونس سے جسٹس محدث محمد الکامل سعادہ اور شام سے علاء شمالی یاسین شامل ہیں۔