اسلام آباد سے بھاگ کر کراچی آنے والی 21 سالہ لڑکی کی پراسرار موت کا معاملہ
پولیس نے مفرور شوہر کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں
محمد علی بدھ 3 مئی 2017 00:08
(جاری ہے)
لڑکی شہیر ولد فیصل رضوان کے محبت میں اسلام آباد سے بھاگ کر کراچی آگئی اور دونوں نی28 فروری کو کراچی میں نکاح کر لیا جبکہ27 اپریل کو المصطفیٰ ہوٹل میں فرحین کے نام سے کمرہ بک کرایا گیا جہاں دونوں رہائش پزیر تھے۔
گزشتہ روز شہیر اور فرحین کے مشترکہ دوست سعد بن علی نے ہوٹل فون کر کے شہیر اور فرحین کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہیں تو ہوٹل انتظامیہ نے کہا کہ انھیں نہیں پتہ کہ وہ لوگ کہاں ہیں ، سعد نے دن میں دو سے تین مرتبہ فون کر کے فرحین اور شہیر کے بارے میں اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کو موبائل فون بھی بند آرہا ہے آپ کمرہ چیک کرائیں۔ آخر کار رات ساڑھی8 بجے انتظامیہ نے روم بوائے کو بلا کر کمرہ چیک کرنے بھیجا، روم بوائے نے پہلے کمرے پر دستک دی کافی دیر تک دروازہ اندر سے نہ کھولے جانے پر جب اس نے ہینڈل گھمایا تو دروازہ اندر سے کھل گیا اور کمرے کے فرش پر فرحین کی لاش پڑی تھی جبکہ اس کا دوپٹہ پنکھے پر لٹکا ہوا تھا جس پر روم بوائے چیخ مارتا ہوا وہاں سے بھاگا اور انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔عینی شاہد کے مطابق لڑکی کی لاش فرش پر پڑی تھی، ٹانگیں مڑی ہوئی تھیں گردن اور کلائی پر انگلیوں کا نشانات تھے ، شبہ ہے کہ شہیر نامی شخص لڑکی کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔ علاوہ ازیں پولیس نے اسلام آباد پولیس کو لڑکی کے بارے میں بتایا دیا ہے جبکہ شہیر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ شہیر گلشن اقبال بلاک 4 مکان نمبر ای تھری کا رہائشی اور امریکی نیشنل ہے۔ موقع سے پولیس نے شہیر کا اے ٹی ایم کارڈ اور فرحین کا موبائل فون برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.