راولپنڈی: 4خطرناک دہشت گردوں کوپھانسی دے دی گئی،آئی ایس پی آر

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 3 مئی 2017 10:03

راولپنڈی: 4خطرناک دہشت گردوں کوپھانسی دے دی گئی،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2017ء) پاک فوج نے 4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  4خطرناک دہشت گردوں کوپھانسی دے دی گئی۔ ان دہشت گردوں کوفوجی عدالت نےسزاسنائی تھی۔ دہشت گردمعصوم شہریوں اورسیکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد برکت علی،محمدعادل،اسحاق اورلطیف الرحمان کوپھانسی دی گئی۔ چاروں دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سےتھا۔ چاروں دہشت گردوں سےاسلحہ اوردھماکاخیزموادبھی برآمد ہواتھا۔چاروں دہشتگردوں نےمجسٹریٹ کےسامنےجرائم کااعتراف بھی کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :