پنجاب کا آئندہ تعلیمی بجٹ تاریخ ساز ہو گا،رانا مشہوداحمد خاں

بدھ 3 مئی 2017 17:55

پنجاب کا آئندہ تعلیمی بجٹ تاریخ ساز ہو گا،رانا مشہوداحمد خاں
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب کا آئندہ تعلیمی بجٹ 2017-18تاریخ ساز ہو گاجس میں سکول ایجوکیشن کی ترقی اور مستحق بچوں کی تعلیم تک رسائی کیلئے خصوصی فنڈز مہیا کئے جائیں گے تا کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر ماہرین تعلیم اور اساتذہ کے دس رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا، صوبائی وزیر رانا مشہود نے وفد کو بتایا کہ سکول ایجو کیشن سیکٹر کی ترقی حکومت کی اہم ترجیح ہے،اس حوالے سے یہ بات خوش آئند ہے کہ صوبائی حکومت نے غریب بچوں کی تعلیم تک رسائی ممکن بنانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، یہ کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے کہ پنجاب ایجو کیشن فائونڈیشن کے توسط سے 25لاکھ بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ2لاکھ ذہین مگر مستحق طالبعلموں کو انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے ساڑھے گیارہ ارب روپے کے وظائف مہیا کئے گئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ فروغ تعلیم کے اقدامات سے معاشرے میںمثبت تبدیلی رونما ہوتی ہے اور اس طرح اعلیٰ انسانی اقدار پروان چڑھتی ہیں جس سے تمام طبقات کو فائدہ پہنچتا ہے۔

متعلقہ عنوان :