وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل یوری فیڈ کیوکی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور، اورپاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال آنیوالے دنوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگااوران میںمزید بہتری آئے گی،شہباز شریف

جمعہ 5 مئی 2017 21:05

وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل یوری فیڈ کیوکی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جمعہ کو یہاں امریکی قونصل جنرل یوری فیڈ کیو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں،دونوں ملکوں کو تجارت اور معیشت کے میدان میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے -انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگااوران میںمزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چار برس کے دوران کئی شعبوں میں نمایاں کامیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ ہے۔

(جاری ہے)

توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ کاوشیں کامیاب ہوئی ہیں - مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت کے نئے معیار قائم کئے ہیں -پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں -امریکی قونصل جنرل یوری فیڈ کیو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے انتھک محنت کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کیا ہے اور شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مختلف شعبوںمیں شاندار کارکردگی دکھائی ہے - انہوںنے کہا کہ امریکہ پاکستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے -