پاپ سنگر رابی پیرزادہ کا نیا البم خوشی عید پر ریلیز کیا جائے گا

جمعہ 5 مئی 2017 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2017ء) ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ ورلڈ کے تحت پاپ سنگر رابی پیرزادہ کا نیا البم خوشی عید پر ریلیز ہوگا جس کی موسیقی میں خاص قسم کا ترنم شامل ہے اور امید ہے کہ موسیقی کی دنیا میں ربی پیرزادہ کے فینز اس نئی کاوش کو بے حد سراہیں گے۔ یہ البم پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا اور یوٹیوب، ڈیلی موشن، گوگل میوزک Iسو سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی البم ’’خوشی‘‘ دستیاب ہوگا۔

ربی پیرزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ کچھ نیا اور منفرد میوزک ترتیب دینے کی کوشش کی ہے۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری میں بہت کم عرصے میں بے حد پذیرائی ملی ہے۔ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم و علی ظفر، راحت فتح علی خان نے اپنے منفرد کام کی بدولت پڑوسی ملک انڈیا سمیت دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

مجھے بچپن ہی سے میوزک سے لگا? تھا اور والدین کی سپورٹ کے باعث آج اس مقام تک ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں میوزک اکیڈمیز کم ہیں جس کے باعث نئے گلوکار بے حد ٹیلنٹ ہونے کے باوجود آگے بڑھنے سے محروم ہیں۔ پاکستان میں انڈیا اور یورپ کی طرح میوزک انڈسٹری کیلئے سہولتیں ہونی چاہئے، تاکہ نئے گلوکاروں کو میوزک انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے میں آسانیاں پیدا ہوں۔

متعلقہ عنوان :