ساہیوال ڈاکو ، 53 لاکھ 15ہزار روپے کی نقدی اور سات موبائل لے اڑے

اتوار 22 جون 2025 20:00

ساہیوال ڈاکو ، 53 لاکھ 15ہزار روپے کی نقدی اور سات موبائل لے اڑے
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)ڈاکو زمیندار وں اور دوکاندارسے 53 لاکھ 15ہزار روپے کی نقدی اور سات موبائل لوٹ کر لے گئے ۔چک 136 نو ایل میں زمیندار عبدالستار کے گھر رات 12 بجے سات ڈاکوؤں کا ایک گروہ کلاشنکوفوں اور رائفلوں سے مسلح گھر میں داخل ہو گیا اور اہل خانہ کو یر غمال بنا کر گھر کی تلاشی لی 38 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی 14 لاکھ روپے کے زیورات اور چار موبائل لوٹ کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

چک 69پا نچ ایل میں ایک زمیندار سید خالد محمود کے گھر داخل ہو کر آٹھ ڈاکو وں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 45 ہزار روپے نقدی اور سونے کی انگوٹھی لے گئے ۔کنعان پارک میں دکاندار برار احمد سے 20 ہزار روپے نقدی دو موبائل دو ڈاکو گن پوائنٹ پر لے گئے ۔پولیس غلہ منڈی یوسف والا اور سٹی ساہیوال نے تین مقدمات 392,395 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔