لاہور،گھروں میں اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والا گروپ گرفتار

گرفتار گروپ نے گن پوائنٹ پر 13سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ‘پولیس

اتوار 22 جون 2025 20:00

لاہور،گھروں میں اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والا گروپ گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)گلبرگ پولیس نے گھروں میں اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والے متحرک گروپ کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی ڈکیت گروپ کو جلو پارک کے قریب سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزمان نے چند روز قبل حالی روڈ کے قریب ڈلیوری کے بہانے شہری سے واردات کی تھی۔

(جاری ہے)

ملزمان گلبرگ و ملحقہ علاقوں میں مختلف اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے گھروں میں داخل ہوتے اور موقع پاکر شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کرکے فرار ہو جاتے تھے۔گرفتار گروپ نے گن پوائنٹ پر 13سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، جن سے 50ہزار سے زائد نقدی، پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ملزمان بابل پرویز اور دانش کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :