Live Updates

ایران پر امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے،حافظ نعیم الرحمن

واشنگٹن کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا‘امیر جماعت اسلامی کا بیان

اتوار 22 جون 2025 17:15

ایران پر امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے،حافظ نعیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایران پر امریکہ کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی پشت پناہی کے بعد اب واشنگٹن کھل کر سامنے آگیا ہے۔اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے۔امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف مسلم امہ کومتحدہوناہوگا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا جماعت اسلامی امریکہ کی طرف سے ایران پرہونے والی جارحیت اور بمباری کے خلاف ملک بھر میں کل (پیر کو) یوم احتجاج منائے گی۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ پیر پور ے ملک میں امریکہ مردہ آباد نعرے کے تحت احتجاج کیا جائے۔ انہوں نے کہا اگر امریکہ نے یہ جنگ فوری طورپر بند نہ کی تو آنے والے دنوں میں ملک گیر احتجاجی تحریک کو مزید منظم کیا جائے گا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات