لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ، پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا، ساتھی سمیت گرفتار

خاتون کی مدد سے دودھ فروش کو ہنی ٹریپ کیا گیا، ملزمان نے تشدد کے بعد 1لاکھ 8ہزار روپے چھینے اور رہا کردیا

اتوار 22 جون 2025 20:00

لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ، پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا، ساتھی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء) لاہورکے علاقے شاہدری ٹان میں دودھ فروش کے ساتھ ہنی ٹریپ کا واقعہ پیش آیا جس میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون نے دودھ فروش کو اپنے گھر دودھ پہنچانے کا کہا اور ساتھ گھر لے گئی، جس کے بعد اسے کمرے میں بند کر کے ساتھیوں کے ساتھ ملکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دودھ فروش سے ایک لاکھ 8ہزار روپے لوٹ لیے اور پھر اسے چھوڑ دیا۔ اس واردات میں پولیس اہلکار بھی ملوث تھا جسے شناخت کے بعد گرفتار کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق گرفتار اہلکار کی شناخت منظر کے نام سے ہوئی جو تھانہ شاہدرہ ٹائون میں نائب ہیڈ محرر ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی ندیم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ دودھ فروش کو ٹریپ کرنے والی خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :