جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی مختلف مذاہت اور سماجی حلقوں سے ملاقاتوں میں گفتگو

اتوار 22 جون 2025 16:10

جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے،نسلی یا لسانی نفرت جہالت ہے، تمام پاکستانی برابر ہیں، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے،نسلی یا لسانی نفرت جہالت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی برابرہیں، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی،جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے،کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔