جنوبی وزیرستان آپریشن راہ نجات میں تباہ شدہ مکانات کا سروے 8 مئی سے شروع ہوگا

ہفتہ 6 مئی 2017 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء) جنوبی وزیرستان آپریشن راہ نجات میں تباہ شدہ مکانات کا سروے 8 مئی سے شروع ہوگا،سروے میں تحصیل سرروغہ کے 22 اورسروکئی کی12دیہات شامل ہیں۔پولیٹیکل ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستا ن میں آپریشن راہ نجات میں تباہ شدہ مکانات کے سروے کا باقاعدہ آغاز8 مئی سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

سروے جنوبی وزیرستان کے تحصیل سرویکئی،لدھا،مکین اور سراروغہ میں کیا جائے گاسروے میں تحصیل سراروغہ کے 22،سرویکئی کے 12 تحصیل مکین ارو لدھا کے 31 گاوںشامل ہیں۔پولٹیکل ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے کل 65 دہاتوں میں تباہ شدہ مکانات کا سروے کیا جائے گا۔مکمل تباہ ہونے والے مکانات کا معاوضہ چار لاکھ جبکہ جزوی نقصان کے لئے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے ملے گے۔

متعلقہ عنوان :