پاکستان کی پہلی اسکوبا ڈائیور خاتون پر فلم کی نمائش

پیر 8 مئی 2017 19:13

پاکستان کی پہلی اسکوبا ڈائیور خاتون پر فلم کی نمائش
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) پاکستان کی پہلی اسکوبا ڈائیونگ سکھانے والی خاتون کی زندگی پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری ’مرمیڈ آف چرنا آئی لینڈ‘ کی نمائش برٹش کونسل کی لائبریری میں کی گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق 20 منٹ دورانیے کی اس ڈاکیومنٹری میں اسکوبا ڈائیونگ سکھانے والی پہلی خاتون روشین خان کے اس مقام تک پہنچے کے سفر کو پیش کیا گیا۔

اس ڈاکیومنٹری میں پاکستان کے ساحلی علاقوں اور ماحولیاتی آلودگی پر بھی نظر ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

10 سال قبل روشین خان کراچی اسکوبا ڈائیونگ سینٹر میں کام کرتی تھیں جہاں انہوں نے اپنے پہلے انسٹرکٹر اور باس یوسف علی سے اسکوبا ڈائیونگ سکھانے کی گزارش کی۔فلم کی اسکریننگ کے دوران روشین خان کا شائقین سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’پہلے تو یوسف یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا واقعی میں یہ کام کرنا چاہتی ہوں، اٴْس وقت مجھے تیرنا تک نہیں آتا تھا، لیکن مجھے ابتدائی ٹریننگ دینے کے بعد وہ مجھے سمندر کے 60 فٹ اندر لے گئے، یہ تجربہ بیحد اچھا تھا اور میں وہاں سے دوبارہ اوپر نہیں آنا چاہتی تھی‘۔

متعلقہ عنوان :