ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کی پالیسیاں نتیجہ خیز ثابت ہوئیں، توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک پر چھائے اندھیرے چھٹ جائیں گے

مسلم لیگ (ن ) کے رہنما اور رکن قو می اسمبلی محمدطلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 مئی 2017 23:25

ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کی پالیسیاں نتیجہ خیز ..
جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن ) کے رہنما اور رکن قو می اسمبلی محمدطلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیاں نتیجہ خیز ثابت ہوئیں، توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک پر چھائے اندھیرے چھٹ جائیں گے، الزام تراشی منافقت جھوٹ اور دھرنوں کی سیاست کرنے والے ملکی ترقی کے دشمن ہیں۔

وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ایسے عناصر پاکستان کو آگے بڑھتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے شارٹ کٹ ڈھونڈنے والے ملک پر رحم کریں۔ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد پانامہ کا معاملہ ختم ہو جائے گا۔موجودہ دور حکومت میں شروع کیے گئے تمام ترقیاتی پراجیکٹس میں سے کسی بھی کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

قومی ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کر رہے ہیںاور مستحق ہیں۔

پانامہ پیپرز میں میاں نواز شریف کا نام کہیں بھی موجود نہ ہونے کے باوجود انہوںنے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا۔ مسلم لیگ (ن) پہلے سے زیادہ سیٹیں حاصل کرکے کامیاب ہوکر دوبارہ اقتدار سنبھالے گی دھرنو ں اور احتجاجی سیا ست کر نے والے لیڈروں کو شکست کا سامنا کر نا پڑے گا ۔ ن لیگ کے سیاسی مخالفین اب کسی اور ایشو کو ڈھونڈ رہے ہیں میاں برادران کی قیادت میں ملکی ومعاشی سطح مضبوط اور مستحکم ہورہی ہے ۔مخالفین کے پاس عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کی تعمیر ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :