ملک میں اب نوازشریف کاہی نہیں بلکہ سب کاشوختم ہوگیا،آصف زرداری

کپتان جیل جانےکےڈرسےڈرائنگ روم میں جلسےکرتاہے،فاٹامیں پیپلزپارٹی کاسیکرٹریٹ بنانےکااعلان،آئندہ الیکشن جیتنےکیلئےبلاول،آصفہ،بختاورہم سب میدان میں ہونگے،پیپلزپارٹی کوہریونین کونسل میں فعال بناناہے۔شریک چیئرمین پی پی کا کارکنوں سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 مئی 2017 16:52

ملک میں اب نوازشریف کاہی نہیں بلکہ سب کاشوختم ہوگیا،آصف زرداری
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مئی2017ء) : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ ملک میں اب نوازشریف کاہی نہیں بلکہ سب کاشوختم ہوگیا،کپتان گھرسے باہرنہیں نکل سکتا،ڈرائنگ روم میں جلسے کرتاہے، آئندہ الیکشن میں حکومت بناکردکھائیں گے،بلاول،آصفہ ،بختاورسمیت ہم سب میدان میں ہونگے،پیپلزپارٹی کوہریونین کونسل میں فعال بناناہے،فاٹامیں پیپلزپارٹی کاسیکرٹریٹ بنائیں گے۔

انہوں نے پشاورمیں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے منظورکردہ ایکٹ کی وجہ سے فاٹاکی سنی گئی۔ہم نے ہی پولیٹیکل پارٹیزایکٹ منظورکروایا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے پارٹی چلے گی۔ہم فاٹامیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بھی بناناچاہتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ فاٹاخیبرپختونخواہ میں ضم ہو،فاٹاکوصدراورگورنرکاغلام نہیں دیکھناچاہتے۔

(جاری ہے)

ہم نے فاٹاکافنڈ3ارب 9ارب کیا۔پیپلزپارٹی کوہریونین کونسل میں فعال بناناہے۔مانتاہوں پہلے کبھی غریب کابیٹاوزیرنہیں بنا،چاہتاہوں کہ کسان کابیٹابھی میرامنسٹرہو۔انہوں نے کہا کہ آپ کی طاقت میری طاقت ہے،اسی طاقت سے میں دشمن کوللکارتاہوں اور کہتاہوں کہ میں اکیلانہیں میری پیپلزپارٹی ہے۔آپ کی بدولت میں مخالفین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کردیکھ سکتاہوں۔

زرداری نے کہا کہ فاٹامیں پیپلزپارٹی کاسیکرٹریٹ بنائیں گے۔فاٹامیں پارٹی کومتحرک کریں کنونشن کرنے کیلئے تیارہوں۔آصف نے کہا کہ پچھلی بارہم نے ملک میں سیاسی تحریک نہیں چلائے گی۔ہمیں اس طرح نہ دیکھوکہ ہماری سیٹیں کتنی ہیں۔بلکہ یہ دیکھوہم کتنی سیٹیں لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاغذی شیرجب باہربیٹھے توان کتنی سیٹیں تھیں؟ میں جیل میں تھا لیکن ہماری سیٹیں ان سے زیادہ تھیں۔

بلاول،آصفہ ،بختاورہم سب میدان میں ہونگے اور آئندہ الیکشن میں حکومت بناکردکھائیں گے۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ کپتان گھرسے باہرنہیں نکل سکتا،ڈرائنگ روم میں جلسے کرتاہے۔شیخ رشیدکہتاہے کہ آجاؤمیں آگیاہوں لیکن کپتان کہتاہے کہ میں جیل چلاگیاتوپارٹی کاکیابنے گا؟جیل جانے سے ڈرنے والے پارٹی نہیں چلاسکتے۔یہ دونوں جائیں گے اور آپ آئیں گے۔اب صرف نوازشریف کانہیں بلکہ سب کاشوختم ہوگیاہے۔