پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر کی زیر صدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس

پیر 15 مئی 2017 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کی زیر صدارت ان کے آفس کے کمیٹی روم میں ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورٖڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں میں30 پی ایچ ڈی مقالہ جات ،11پینل آف ایگزامینر،6توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کی3 کیسز کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںپروفیسر ڈاکٹرمحمد تقی زاہد بٹ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال،پروفیسر ڈاکٹرمحمد ذکریا ذاکر، پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم خان،پروفیسرڈاکٹرمحمد فخر الحق نوری،پروفیسر ڈاکٹرطاہرہ بشارت، پروفیسر ڈاکٹرناصرہ جبیں، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی،پروفیسر ڈاکٹرخالد حسین ، ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹرکنول امین اور رجسٹرار ڈاکٹرمحمد خالد خان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :