کس کس کا شو ختم ہوا اور کس کے ’’ ویکس‘‘ شروع ہوئے،2018ء میں سب پتہ چل جائیگا‘تحر یک انصاف

عوام نے 2013ء میں پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا ،2018ء میں مسلم لیگ ن کی بھی سیاسی تدفین کر دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم’’ ویکس ‘‘ کی باتیں کرتے ہیں جب کہ حقیقت میں ان کے اپنے دن گنے جا چکے ہیں نوازشریف وطن واپسی پر جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تیاریاں شروع کریں، نواز شریف زرداری کو چور چور کہتے رہے ‘ اب ان کے سابق ’’ صادق اور امین ‘‘ دوست اب انہیں چور چور کہہ کر پکار رہے ہیں‘گفتگ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شیدکی گفتگو

پیر 15 مئی 2017 22:35

کس کس کا شو ختم ہوا اور کس کے ’’ ویکس‘‘ شروع ہوئے،2018ء میں سب پتہ چل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) تحریک انصاف نے وزیراعظم اور آصف علی زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کس کس کا شو ختم ہوا اور کس کے ’’ ویکس‘‘ شروع ہوئے،2018ء میں سب پتہ چل جائیگا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ عوام نے 2013ء میں پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا ،2018ء میں مسلم لیگ ن کی بھی سیاسی تدفین کر دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم’’ ویکس ‘‘ کی باتیں کرتے ہیں جب کہ حقیقت میں ان کے اپنے دن گنے جا چکے ہیں نوازشریف وطن واپسی پر جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تیاریاں شروع کریں، نواز شریف زرداری کو چور چور کہتے رہے جبکہ اب ان کے سابق ’’ صادق اور امین ‘‘ دوست اب انہیں چور چور کہہ کر پکار رہے ہیں ان کا احتساب کرنے کیلئے تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں تیار ہے آنے والے دنوں میں کرپٹ حکمرانوں کا بھرپور احتساب کریں گے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کے بیان پر انہوں نے کہا کہ کپتان کے چھکوں چو کوں سے سابق صدر اور انکی جماعت پریشان ہیں، وہ یہ جان چکے ہیں کہ ملک میں اقتدار کی بار یاں لگنے کا اب کوئی چانس نہیں اسلئے انہوں نے حکومت سے زیادہ عمران خان کو تنقید کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور لوڈ شیڈ نگ ہے اور ملک میں دونوں کے نفاذ میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے، تحریک انصاف اقتدار میں آ کر بلا امتیاز احتساب کا عمل شروع کرتے ہوئے ہر کرپٹ کو جیلوں میں ڈالے گی اسی خوف نے دونوں جماعتوں نے عمران خان کو ٹار گٹ کر رکھا ہے۔