پاک چین دوستی فولاد سے مضبوط اورہمالیہ سے بلند ہے، وزیراعظم

پاکستان اور چین تاریخی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہیں، پاکستان اور چین اپنے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں ، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ وژن کا اہم منصوبہ ہے، پاکستان اور چین کے درمیان گہری اور مضبوط دوستی ہے وزیراعظم نواز شریف کی ہینگ ژو میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری چی جن سے ملاقات میں گفتگو ژی جیانگ کے پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات ، دونوں ملکوں میں دوستی ہمیشہ قائم رہے گی ،چی جن سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی

منگل 16 مئی 2017 11:44

پاک چین دوستی فولاد سے مضبوط اورہمالیہ سے بلند ہے، وزیراعظم
ہینگ ژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی فولاد سے مضبوط اورہمالیہ سے بلند ہے، پاکستان اور چین اپنے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں ، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ وژن کا اہم منصوبہ ہے ، پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ہینگ ژو میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری چی جن سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہری اور مضبوط دوستی ہے ، دونوں ملک عوام کی خوشحالی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ وژن کا اہم منصوبہ ہے ، پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری نے وزیر اعظم نواز شریف کو زی جیانگ صوبے کے تاریخی اور معاشی پس منظر پر بریفنگ دی۔ چی جن نے کہا کہ پاک چین تعلقات عوامی سطح پر روابط میں تبدیل ہوگئے ہیں ،ژی جیانگ صوبے کے پاکستان کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات ہیں ، دونوں ملکوں کی دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔