جامعہ کراچی: تین روزہ پانچویں انٹرنیشنل کونسل فارلائف سائنسز کانفرنس کی افتتاحی تقریب 20 مئی کو ہوگی

بدھ 17 مئی 2017 16:30

جامعہ کراچی: تین روزہ پانچویں انٹرنیشنل کونسل فارلائف سائنسز کانفرنس ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے زیر اہتمام تین روزہ پانچویں انٹرنیشنل کونسل فارلائف سائنسز کانفرنس بعنوان: ’’سائنس کا ذمہ دارانہ استعمال :میڈیکل اور فارماسیوٹیکل پریکٹس اور تحقیق میں اخلاقی مسائل ‘‘ 20 مئی 2017ء سے انسٹی ٹیوٹ ہذا میں شروع ہو رہی ہے۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب بروز ہفتہ 20 مئی کو شام 7:30 بجے منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندرعلی مندھرو ہوں گے۔ مقررین میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان،ضیاء الدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضاصدیقی ،انٹرنیشنل کونسل فارلائف سائنسز امریکہ کے صدر ٹیرنس تھامس ٹیلر ،انٹرنیشنل کونسل فارلائف سائنسزپاکستان کے صدر ڈاکٹر انورنسیم اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے پہلے سیشن کی صدارت معروف مائیکروبائیولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کریں گی جس میں پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری ،عامر جعفری اور نداواحد بشیر اپنے مقالے پیش کریں گے۔دوسرے دن کے سیشن کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر اکرام الحق صدارت کریں گے جس میں جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی ،انسٹی ٹیوٹ آف بائیومیڈیکل اینڈ جینیٹک انجینئرنگ اسلام آباد کے ڈاکٹر محمد اسماعیل اورایف سی کالج یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر کوثر عبداللہ ملک اپنے مقالے پیش کریں گے۔

تیسرے سیشن کی صدارت سید نذرالحسنین کریں گے جس میں پی این ایس شفا اسپتال کے ڈاکٹر فیصل حنیف ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ڈاکٹر عظمیٰ بشیر عامر اور عارف صدیقی اپنے مقالے پیش کریں گے۔چوتھے سیشن کی صدارت ڈاکٹر انور نسیم کریں گے جس میں دادابھائی انسٹی آف ہائرایجوکیشن کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی ،پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان اور ضیاء الدین یونیورسٹی اسپتال کے پروفیسرضیغم عباس اپنے مقالے پیش کریں گے۔

تیسرے روز پانچویں سیشن کی صدارت ڈاکٹر محمد افضل کریں گے جس میںانسٹی ٹیوٹ آف بائیومیڈیکل اینڈ جینیٹک انجینئرنگ اسلام آباد کے عبدالحمید ،پروفیسرڈاکٹر عقیل احمد اور جامعہ پنجاب کے پروفیسر محمد وحید اختر اپنے مقالے پیش کریں گے ۔چھٹے سیشن کی صدارت محمد اسحاق کریں گے جس میں قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شینواری اور ڈاکٹرمحمد افضل اپنے مقالے پیش کریں گے ۔

ساتویں سیشن کی صدارت پروفیسر محمد وحید اختر کریں گے جبکہ رئیس کلیہ علم الادویہ پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر اورآرمڈفورسزمیڈکل کالج راولپنڈی کے پروفیسر عامر اکرام اپنے مقالے پیش کریں گے ۔کانفرنس کی پیر کو ہونے والی اختتامی تقریب میں سینئر صوبائی وزیر سندھ نثاراحمد کھوڑو مہمان خصوصی ہوں گے ۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان،انٹرنیشنل کونسل فارلائف سائنسز امریکہ کے صدر ٹیرنس تھامس ٹیلر ،انٹرنیشنل کونسل فارلائف سائنسزپاکستان کے صدر ڈاکٹر انورنسیم اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہرخطاب کریں گے۔