اپوزیشن لیڈر کا سانحہ آرمی پبلک سکول پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
چیڑیا گھر میں ہتھنی کے مرنے پر کمیشن بن سکتا ہے تو 144 شہید بچوں کے سانحہ پرکیوں نہیں،خورشید شاہ
بدھ 17 مئی 2017 19:11
(جاری ہے)
قابل افسوس بات ہے کہ جو واقعات ہوئے ہیں ان پر جوڈیشل کمیشن بیٹھ جاتا ہے یہ ہائوس مطالبہ کرتا ہے کہ اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری بٹھائی جائے کہ دہشتگرد بچوں کو شہید کر کے کیا پیغام دینا چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ لاہور میں چڑیا گھر میں ایک ہتھنی مر گئی تو جوڈیشل کمیشن بن گیا لیکن 144 بچے شہید ہوئے تو کوئی کمیشن نہیں بنایا گیا۔
بچوں کے والدین ہمیں ملے تو انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آپ ہماری آواز پہنچائیں میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ میں ان کے لئے آواز بلند کروں ۔ میں حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ 144 بچوں کے والدین کی سسکیوں کو دیکھتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ فاٹا ریفامز میں حکومت سنجیدہ نہیں ہے ۔ پیپلزپارٹی نے گگلت بلتستان میں ریفامز میں بالکل دیر نہیں کی تھی اگر عوام کے جذبات سے آپ نے کھیلنا ہے تو بھی آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ایم کیو ایم راہنما ساجد رحمت نے کہا کہ کے الیکٹرک کے معاملات میں شامل تھا کہ وہ بہتری کے لئے اقدامات کریں گے ۔ کراچی میں میئر کو اختیارات نہیں دیئے جا رہے کراچی پورے پاکستان کو پال رہا ہے لیکن کراچی کو بجلی نہیں دی جا رہی ہے ۔ ملیر سمیت متعدد علاقوں میں 27 گھنٹے سے بجلی نہیں ہے ۔ کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی اپنی جگہ موجود ہے اگر وفاقی وزیر اسے لگام نہیں دے سکتے تو خود استعفیٰ دے دیں ۔ حکومت کے الیکٹرک کو اپنے ماتحت کرے کیونکہ کے الیکٹرک نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ ہم ٹوکن بائیکاٹ کرتے ہیں ۔ رکن اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے دستاویزات درست ہیں یا نہیں ہمیں اس کا علم نہیں ۔ پلاننگ منسٹر نے ٹوئٹ کیا کہ سی پیک کے حوالے سے اسے ڈان لیکس ٹو کیا ہے اگر ایسا ہے تو یہ بہت بڑا مسئلہ ہے اس کا نوٹس لیا جائے اور پارلیمنٹ کو بتایا جائے کہ وہ دستاویزات کیا ہیں ۔رکن اسمبلی عاقب اللہ خان نے کہا کہ تربیلا ڈیم 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے صوابی کے علاقے میں ڈیم سے لوگ اور شہر متاثر ہوئے تھے ۔ لیکن وہاں چراغ تلے اندھیرا ہے ۔ وہاں 13 ، 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو ہم صوابی کی جانب راستے بند کر کے احتجاج کریں گے ۔ رکن اسمبلی انجیئنر عثمان ترکئی نے کہا کہ انگریز کے زمانے سے ایک گرڈ سٹیشن صوابی میں ہے صوابی کے پے میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے اس لئے یہاں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے ۔ (جاوید/ طارق ورک/ مہر خان )متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.