سپریم کورٹ ،حج کوٹہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری

حج کوٹے کیلئے تمام درخواستوں کا جائزہ میرٹ پر لیا جائے،کوٹہ الاٹمنٹ کیلئے قواعد و ضوابط طے اور طریقہ کار سے عدالت کو ایک ماہ میں آگاہ کیا جائے،عدالتی حکم وزارت مذہبی امور کومسابقتی کمیشن کی سفارشات سے رہنمائی لینے کا بھی حکم

بدھ 17 مئی 2017 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) سپریم کورٹ نے حج کوٹہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، بدھ کو جاری کردہ 18صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مقبول باقرنے تحریر کیا ہے جس میں حکم دیا گیا ہے کہ حج کوٹے کیلئے تمام درخواستوں کا جائزہ میرٹ پرلیا جائے اورکوٹہ الاٹمنٹ کیلئے قواعد و ضوابط طے کیے جائیں جبکہ کوٹہ الاٹمنٹ کے طریقہ کار سے عدالت کو ایک ماہ میں آگاہ کیا جائے،عدالت نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کوٹہ کسی تنظیم کو نہیں پاکستان کو دیتی ہے، کوٹے کے حامل افراد کو بار بار نوازنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، کوٹہ اور نان کوٹہ ہولڈرز میں فرق آئین سے متصادم ہے، کوٹے پر اجارہ داری قائم کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مخصوص گروپ کو نوازنا حجاج کے حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، حکومت حجاج کے استحصال کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، وزارت مذہبی امور حج آرگنائزر گروپ کو نواز رہی ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ وزارت مذہبی امور مسابقتی کمیشن کی سفارشات سے رہنمائی لے۔

متعلقہ عنوان :