ڈاکٹر وسیم احمد قریشی کی نئی انگریزی کتاب ’’ بین الاقوامی قانون میں طاقت کا استعمال ‘‘شائع ہو گئی

جمعرات 18 مئی 2017 16:31

ڈاکٹر وسیم احمد قریشی کی نئی انگریزی کتاب ’’ بین الاقوامی قانون میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء) نیشنلبُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام نامور قانون دان اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ڈاکٹر وسیم احمد قریشی کی 209صفحات پر مشتمل نئی انگریزی کتاب "The Use Of Force in International Law" شائع ہو گئی ہے ۔ قیمت 200/-روپے ہے جسے ریڈرز بک کلب کے ممبران 55فی صد ڈسکائونٹ پر صرف 90/-روپے میں اپنی ذاتی لائبریری کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مصنف لکھتے ہیں کہ یہ کتاب وکلاء ،بین الاقوامی لاء ، پولیٹیکل سائنس اور انٹرنیشنل ریلیشنز کے طلبہ و اساتذہ کے لیے ایک بہترین گائیڈ کی حیثیت رکھتی ہے مصنف ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر فائز رہے ہیں اور اب سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈووکیٹ کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہیں اٹلی کی حکومت اور فرانس کی حکومت کی طرف سے قانون کی اعزازی ڈگریاں بھی مل چکی ہیں۔یہ کتاب اپنے موضوع کے حوالے سے تازہ ترین حالاتِ حاضرہ کی روشنی میں قانون اور وکالت کے شعبے سے منسلک افراد اور ماہرین کے لیے بے حد مفید ہے ۔

متعلقہ عنوان :